Home Pakistan محنت کشوں کی ایک پارٹی کے سوال کیلئے لیبر قومی موومنٹ پاکستان...

محنت کشوں کی ایک پارٹی کے سوال کیلئے لیبر قومی موومنٹ پاکستان کا آغاز

SHARE

محنت کش عوام مزدور طلباء کسان اور عام عوام کی پارٹی کی تعمیر کیوں ضروری ہے?

آج پاکستان کی سیاسی معاشی سماجی صورتحال انتہائ پریشان کن ہے معاشی بحران کی وجہ سے پاکستان کے دیوالیہ ہونے کا خدشہ ہے جب کہ بالادست حکمران طبقہ اقتدار اور کرسی کی لڑائ میں مصروف ہے اسے محنت کش عوام کے مسائل کے حل کی نہ فکر ہے نہ ترجیح ہے بلکہ ان کی ترجیحات اپنی دولت بنانا ہے اپنی اولاد اور نسل کے لئے حکمرانی کے مواقع پیدا کرنے ہیں۔ جبکہ عوام معاشی بدحالی کا شکار غربت مہنگائ بےروزگاری جہالت لا علاجی نجکاری انتہاپسندی دہشت گردی تعصب جبر قتل و غارت اور بددیانتی سماج کو غیر یقینی کیفیت کا شکار کر چکی ہے۔
اشرافیہ کی جمہوریت عوام کے ساتھ دھوکہ ہے بلکہ کہ اشرافیہ یعنی امیر طبقہ کی بدترین آمریت ہے۔ اور یہ اشرافیہ اپنی عوام کی نہیں بلکہ عالمی سامراج بیرونی طاقتوں اور مالیاتی اداروں کی کاسہ لیس ہے ان ہی کی پالیسیاں نافذ کرتی ہے بلکہ ان کا غلام بنانے کے لیے دلالی کرتی ہے۔ ملک کے 8 کروڑ پیداوری قوت مزدور اور کسان 4 کروڑ نوجوانوں کے باوجود یہ ملک کیا منظر پیش کر رہا ہے ہمارے سامنے ہے۔

لیبر قومی موومنٹ پاکستان کی ضرورت کیوں ہے۔

کیا مزدور اور کسان طبقہ کی نمائندگی پارلیمنٹ میں موجود ہے؟
کیا اشرافیہ کی پارٹیاں نچلے طبقے کے کسی سیاسی کارکن کو اسمبلیوں تک پہنچانے میں کوئ کردار ادا کرتی ہیں یا صرف انکو اشرافیہ کے نمائندوں کی زندہ باد نعرے لگانے کی ذمہ داری سونپی جاتی ہے؟
کیا پارلیمنٹ موجود جو بھی پارٹی ہو وہ عوام دوست محنت کش دوست معاشی پالیسی بناتی ہے یا اس کے برعکس؟
کیا مزدورں اور کسانوں کے حق کے لئے کوئ سیاسی پارٹی پروگرام رکھتی ہے یا ان کے حق میں جدوجہد کرتی ہے؟
کیا کوئ بھی پارٹی نجکاری کے خلاف ہے؟ مفت تعلیم مفت علاج اور روزگار کی ضمانت دیتی ہے؟
کیا کوئ پارٹی حقیقی عوامی جمہوریت کی بات کرتی ہے یا صرف اپنے اقتدار میں آنے کے لئے ساز باز کرتی ہے؟

یقینی طور پر یہ سب سوال آپ کو نہ میں جواب ملیں گے ایسے میں لیبر قومی موومنٹ پاکستان کا قیام پاکستان کے غریب عوام مزدورں کسانوں بے گھروں بیروزگاروں طلباء عورتوں یعنی پاکستان کے ہر شہری کے لئے ایک امید ایک آس بنی ہے جس کا پروگرام محنت کش طبقہ کی پارٹی محنت کش طبقہ کی حکومت محنت کش طبقہ کی حاکمیت اور محنت کش طبقہ کا نظام ہے ۔ لیبر قومی موومنٹ پاکستان مزدور وں کسانوں غریب اور کمزور طبقات کی سیاسی جماعت ھے.
خوشحال مزدور خوشحال کسان خوشحال پاکستان

SHARE