لیبر قومی موومنٹ پاکستان نے مورخہ 11 اکتوبر کو ملک گیر احتجاج کی کال دی . احتجاج کا ایجنڈا نیولبرل معاشی پالیسیوں کے خاتمہ کا مطالبہ تھا.
نیولبرلزم کا خاتمہ لیبر قومی موومنٹ پاکستان کے پروگرام کا حصہ ہے, کیونکہ پاکستان کی تمام سیاسی مذہبی لسانی اور قوم پرست جماعتیں نیولبرل پالیسیوں کی حمایتی ہیں اور اقتدار میں آ کر انہیں نافذالعمل لاتی ہیں۔
نیولبرلزم بنیادی طور پر محنت کش دشمن معاشی پالیسیاں ہیں جو سامراجی اداروں آئ ایم ایف ورلڈ بینک کے ذریعے ریاستوں میں لاگو کروائ جاتی ہیں۔ نیولبرلزم سے مراد سرمائے کی آزادی ہے اور ان پالیسیوں کا ایجنڈا مختصر طور پر یہ ہے
ریاست سرمائے کو آزاد کرے۔
ریاست منڈی کو کنٹرول کرنا چھوڑ دے۔
ریاست تمام سبسڈیز کا خاتمہ کرے۔
ریاست تعلیم علاج روزگار کی ذمہ داریوں سے مبرا ہو کر عوام کو مارکیٹ کے رحم پر چھوڑے۔
ریاست اپنی کارپوریشنز جیسے ریلوے پوسٹ آفس, ائیرلائنز سیمنٹ کارخانے ,فون ,ٹیلی ویژن وغیرہ پرائیویٹ کر دے اور سرمایہ داروں کو کوڑیوں میں بیچ دے۔
ریاست پینشن مراعات الاونسز کا خاتمہ کرے۔
زراعت کو کارپوریٹ سیکٹر میں بدل دیا جائے.
کم سے کم لوگوں سے زیادہ سے زیادہ کام لیا جائے یعنی ڈاون سائزنگ کی جائے۔
سرمایہ داروں پرسے محنت کشوں کی مراعات کا خاتمہ کیا جائے۔
سرمایہ داروں پر کم سے کم ٹیکس جبکہ کنزیومر یعنی محنت کشوں اور غریب عوام پر زیادہ سے زیادہ ٹیکس لگایا جائے۔
گیس بجلی پانی ٹرانسپورٹ اور تمام بنیادی سہولیات کو پرائیوٹ کمپنیوں کے حوالے کر دیا جائے۔
ہم ان نیولبرل پالیسیوں کے خلاف اعلان کرتے ہیں اپنی کمپئین اپنا پروگرام وسیع ورکنگ تک پہنچا رہے ہیں۔
ہمارا نعرہ
ورکرز کنٹرول ورکرز گورنمنٹ!
محنت کش دشمن ہر پالیسی نامنظور!
محنت کش دشمن ہر سیاست مسترد!
نیولبرلزم کا محافظ ہر سامراجی دلال مسترد!
اٹھو محنت کشوں محکوموں مجبوروں اور نچلے طبقے کی حکومت اور حاکمیت کے لئے!
احتجاجی مظاہرے بلوچستان لیبر فیڈریشن کے زیر اہتمام کوئٹہ اور حب میں ہوئے بڑی تعداد میں محنت کشوں نے شرکت کی
لیبر قومی موومنٹ پاکستان کی تنظیم نے کراچی فیصل آباد ساہیوال پشاور اور راولپنڈی میں احتجاجی مظاہرے کئے احتجاج میں مہنگائ بےروزگاری نجکاری نامنظور نیولبرلزم آئ ایم ایف پالیسیاں نامنظور ! مہنگی بجلی نامنظور! مہنگا پیٹرول نا منظور !اور صنعتوں کی بندش نامنظور جیسے مطالبات تھے اور لیبر قومی موومنٹ پاکستان نے ورکرز کنٹرول کا نعرہ بلند کیا.