Home Pakistan بلوچستان میں ہیلتھ کیئرکے عملے پر ریاستی دہشت گردی کی بھر پور...

بلوچستان میں ہیلتھ کیئرکے عملے پر ریاستی دہشت گردی کی بھر پور مزمت کرتے ہیں

SHARE

محنت کش تحریک ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل عملے کا مطالبہ یہ ہے کہ کررونا جیسے وبائی مرض سے نپٹنے کیلئے حفاظتی کٹس دی جائیں۔اس احتجاج سے ایک چیز واضح ہوتی ہے کہ وہ حکمران جو گزشتہ ماہ سے ڈاکٹرز کو عوام سے خراج تحسین پیش کروا رہے تھے وہ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل کے عملے کی حفاظت کے لئے کٹس تک مہیا نہ کر سکے۔اس کا مطلب ہے کہ اس نظام کے اندر جب حکمران چاہے تو کارپوریٹ میڈیا کا استعمال کر تے ہوئے عوام کے رویوں کو اپنے مفادات کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔ ایک طرف عوام سے ہیلتھ کیئر کے عملے کو خراج تحسین پیش کروایا تو دوسری طرف حفاظتی کٹس تک مہیا نہ کی گئیں جس کی وجہ سے اس وقت تک بلوچستان میں موجودہ کئے گئے ٹیسٹز کے نتائج کے بعد کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 200ہے جس میں سے 30ہیلتھ ورکرز میں سے تقربیاً 18ڈاکٹرز اس مرض میں مبتلا ہو چکے ہیں۔یہ حکمرانوں کی چال تھی کہ بغیر حفاظتی کٹس کے جذباتی کر کے ہیلتھ ورکرز سے کام لیا جائے جس کی پول آ ج عوام پر پوری طرح سے عیاں ہو چکی ہے۔

کیا ہیلتھ کیئر کے ورکرز حکمرانوں سے وہ سارا حفاطتی سامان مانگ رہے تھے جو برآمد کیا گیا ہے۔جو حکومتی عہدیداروں، سول اور ملٹری اسٹیبلشمنٹ کے گھروں، اُن کے رشتے داروں اور دوستوں کیلئے تحفظات کی نظر ہو گیا۔وہ تو صرف موجودہ سنگین صورت سے نپٹنے کیلئے اپنی جانوں کی بچت چاہتے ہیں تاکہ اچھے طریقے سے کرونا کے خلاف جدوجہد کرتے ہوے عوام کو محفوظ کریں۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے حکومت نے حفاظتی کٹس کے بغیر ڈاکٹرز کو تفتان میں دیوٹیاں دینے کا حکم دیا تھا جس سے ڈاکٹرز نے اختلاف کیا تھا اور اسی پاداش میں 44ڈاکٹرز کو معطل کیا گیا تھا۔

ہم حکومت کی طرف سے معطل کیے گئے تمام ڈاکٹر ز کی بحالی کا مطالبہ کرتے ہیں!

ہم فوری طور پر گرفتار ڈاکٹرز کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں!

ہم اپیل کرتے ہیں کہ تمام طلبہ اور ٹریڈ یونینز حکومت کے اِن اقدمات کی مزاحمت کرتے ہوئے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن اور پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے مطالبات کی حمایت کرئے!

ہمارا تحاد ہی ہماری فتح ہے !

SHARE