Home Pakistan آل پاکستان ایمپلائز پنشنرز لیبر تحریک اور واپڈا ہائیڈرو یونین کے ملازمین...

آل پاکستان ایمپلائز پنشنرز لیبر تحریک اور واپڈا ہائیڈرو یونین کے ملازمین کا ڈی چوک میں کامیاب دھرنا

SHARE

آج اسلام آباد نیشنل پریس کلب سے ڈی چوک تک بہت بڑی ریلی کی شکل میں، آل پاکستان ایمپلائز پنشنرز لیبر تحریک اور واپڈا ہائیڈرو یونین کا نجکاری،ریڈیو پاکستان،علامہ اقبال یونیورسٹی سے جبری برطرفیوں،لیڈی ہیلتھ ورکرز (گلگت بلتستان) سے سروس سڑکچر کی فراہمی،اور ملک بھر سے 60سے زائد نمائندہ تنظیموں اور لیبر یونینز نے دیگر مطالبات کے حق میں احتجاجی دھرنا دیا۔ جس میں پرائیویٹائزیشن نا منظور، آئی ایم ایف کی پالیسیاں نامنظور اور تبدیلی سرکار کے خلاف بھرپور نعرے بازی کی گئی۔دھرنے میں تمام سرکاری ملازمین، پنشنرز اور لیبر ورکرز نے تمام صوبوں سے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی۔
جس کے بعد رات تقریباً 9 بجے کے قریب، واپڈا ہائیڈرو یونین کے قائدین کا حکومت سے کامیاب مذاکرات کے بعد دھرنے کو ختم کرنے کا اعلان کیا گیا۔ آل پاکستان ایمپلائز اینڈ لیبر تحریک کے آج کامیاب دھرنے کے بعد حکومت پاکستان کی طرف سے، تحریک کی جانب سے پیش کی جانے والی سفارشات کو پے اینڈ کمیشن رپورٹ کا حصہ بنانے کا اعلان کیا گیا۔جس میں حکومت کی طرف سے یہ یقین دہانی کروائی گئی کی حکومت اب واپڈا کی نجکاری نہیں کرے گی اور تمام اداروں کے ورکرز اور ان کے سربراہان کے جو جو مطالبات تھے ان کو 15دن تک پورا کرے گی،اور اس کے لئے متعلقہ سربراہان کو لیٹر بھی جاری کر دیئے گئے ہیں کہ تمام ایشوز کو جلد از جلد حل کیا جائے۔
اب اگر تو یہ کامیابی محنت کشوں نے حقیقی طور پر حاصل کر لی ہے تو یہ بہت بڑا کارنامہ ہے۔اور اگر 15دن کے بعد یہ سب مطالبات پورے نہیں ہوتے اور حکومت صرف وعدوں پر ہی ملازمین کو بہلا رہی ہے تو تمام منتخب قیادت نے یہ مشترکہ فیصلہ کیا ہے کہ تمام ملازمین اور قیادت پھر سے اسلام آباد ڈی چوک کا رُخ کرے گی اورمطالبات پورے ہونے تک جدوجہد جاری رہے گی۔
مزدور اتحاد زندہ باد!

SHARE