وفاقی حکومت نے اداروں کی نجکاری سے متعلق فہرست IMFکے حوالے کر دی۔جس میں سب سے پہلے اسٹیل مل کی نجکاری کی جائے گی۔دوسرے نمبر پر SMEبینک اور تیسرا نمبر مظفرآباد تھرمل پاور ہاؤس کا ہے۔اس کے علاوہ IMFکو جاری کردہ لسٹ میں پاکستان پٹرولیم لمیٹڈاور او جی ڈی سی ایل (OGDCL)اور سٹیٹ لائف انشورنس بھی نجکاری کا حصہ ظاہر کی گئی ہے۔





