Home Featured World انقلابی اور الیکشن

انقلابی اور الیکشن

SHARE

سرمایہ دارانہ مقابلہ بازی کے عہد میں پارلیمانی سیاست اور سوشلسٹوں کا کردار۔
مارکس اور اینگلز نے 1830اور1848میں فرانس کے انقلابات کے ساتھ پیرس کمیون کا مطالعہ کرتے ہوئے دلیل سے ثابت کیا کہ سرمایہ دارانہ نظام میں تمام پارلیمنٹس سرمایہ داروں اور حکمرانوں کے اجتماعی مفادات کو مددِنظر رکھتے ہوئے صرف اور صرف وسائل پر قابض قوتوں کو مزید طاقت دیتے ہوئے انفرادی اور اجتماعی سرمایہ داری کے مختلف معاہدات کا خیال رکھتی ہیں۔سرمایہ دارانہ پارلیمنٹس محنت کشوں کے مفادات کے لئے کام نہیں کرتی بلکہ بناوٹ اور دکھاوا کر کے دھوکہ دیتی ہیں۔عملی طور پر سادہ لوح محنت کشوں کو دھوکہ دہنے کا ایک طریقہ ہے۔
مارکس اور اینگلز کے مطابق محنت کش عوام اپنی شناخت اور پروگرام (آئین اور منشور) آزادانہ طور پر سرمایہ دارانہ پارلیمنٹس کے باہر ہی تشکیل دے سکتے ہیں۔یہ صرف بڑے پیمانے پر محنت کشوں کی جدوجہد خاص طور پر ٹریڈ ہونین اور سوشلسٹ تنظیموں کی تعمیر سے ہی ممکن ہے۔جب انیسویں صدی کے ابتدائی وسط میں یورپ اور امریکہ میں سرمایہ دارانہ (پارلیمنٹس ) کا ظہور ہوا جس کی وجہ سے محنت کشوں کی سیاسی تشکیل پر مختلف اثرات مرتب ہوئے۔
مارکس اٹھارہ برومیر Brumaire)لوئس بونا پارٹ میں (خود کے لئے طبقہ )محض سرمایہ دار انہ پارلیمنٹ کے ذریعے حصہ لینا ناکافی ہے۔بلکہ یہ صرف طبقاتی جدوجہد کے دوران آزادانہ تنظیموں کی تشکیل سے ہی ممکن ہو سکتا ہے۔
اس طرح مارکس اور اینگلز نے یہ نہیں کہا کہ سرمایہ دارانہ پالیمنٹس میں حصہ نہ لیا جائے بلکہ اس کی مخالفت میں بحث کی۔ان کے علاوہ بعد کے سوشلسٹز جیسے Rosa Luxemburg,Lenin,Eugene Debs,اور Anton Pannekoekنے پارلیمانی سیاست کا تجزیہ کرتے ہوئے انقلابی سوشلسٹوں سے کہا کہ وہ محنت کشوں کو بڑے پیمانے پر آگنائز کرتے ہوئے جمہوری مرکزیت کے تحت کمیٹیوں میں لائیں جو کہ سرمایہ داروں کی پارٹیاں کبھی نہیں کرتیں۔سرمایہ دارانہ پالیمنٹ کی جمہوریت ایک نام نہاد ڈرامہ ہے اور انقلابیوں کو اس ڈرامے میں کردار ادا کرتے ہوئے محنت کشوں کی جمہوریت سے تبدیل کرنے کے لئے جدوجہد کرنے چاہیے،وہ جمہوریت جو بنیادی طور پر 1971کے پیرس کمیون اور 1905کے پیٹروگراٹ Patrogradکی سوویٹوں سے ملی۔
مارکس اور انیگلز نے اس حکمتِ عملی کی تجویز دی کہ سرمایہ داری کی آزادانہ مقابلہ بازی میں محنت کش طبقے کا صرف ایک ہدف ہونا چاہیے کہ وہ پالیمانی سیاست کے ذریعے اپنے حقوق کی جدوجہد کرے۔جس سے دو طرح کے نتائج اخذ ہوتے ہیں۔ایک انقلابیوں اور غیر انقلابیوں کی جدوجہد میں تقسیم ہوتی ہے۔انقلابی اپنا پیغام بڑے پیمانے پر محنت کش عوام تک پہنچاتے ہیں۔دوسرانقط پارلیمانی سیاست انقلابیوں کو موقع دیتی ہے کہ وہ سرمایہ داری کے تضاد کے ساتھ سرمایہ دارانہ جمہوریت کو بے تقاب کرتے ہوئے محنت کشوں کی آزادی کی حکمتِ عملی کو سامنے لائے۔

SHARE