Home Pakistan جموں کشمیر نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن کے مرکزی سیکرٹری جنرل کامریڈ تیمور کی...

جموں کشمیر نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن کے مرکزی سیکرٹری جنرل کامریڈ تیمور کی گرفتاری پر JKNSF/JKNAPکا موقف

این -ایس-ایف کے نوجوانوں کواپیل!

SHARE

JKNAPاور JKNSFچونکہ نظریاتی اور سیاسی طور پراپنی جدوجہد کے ذریعے خود کو محنت کش طبقے کے نوجوانوں ، مزدوروں اور غریبوں کا نمائندہ سمجھتے ہوئے انقلاب کے تین نشان ، مزدور طلبہ اور کسان‘‘کے نعرے پر انحصار کرتیں ہیں۔ہم سمجھتے ہیں کہ مزدوروں کی تمام یونینز اور فیڈریشنز ہماری جدوجہد کا اٹوٹ حصہ ہیں لیکن جزوی طور پر اگر کچھ عناصر انتظامیہ اور متعلقہ حلقے کے وزیر کی ایما پر ذاتی تشہیر کی خاطر عوامی حقوق کے لئے جدوجہد کرنے والے سیاسی کارکنوں کی ساکھ کونقصان پہنچانے اور اپنی کرپشن چھپانے کا ڈرامہ رچاتے ہیں۔وہ جو گزشتہ کئی سالوں سے محکمہ برقیات کو کمائی کا ذریعہ بنائے بیٹھے ہیں۔ہم ایسے عناصر کے مخالف تھے ،ہیں اور رہیں گے آج بھی عوام بجلی کے نئے میٹروں کے لئے بھاری رقم ادا کرنے پر مجبور ہے ۔ بجلی کے میٹروں کی ریڈنگ چیک کئے بغیر بلوں کا اجراء من پسندی کے ساتھ کیا جاتا ہے اوراگر عوام غلطی سے پوچھ لے تو اُن کے ساتھ انتہائی ناروا سلوک کیا جاتا ہے۔جس سے محنت کش عوام بہت تنگ اور بیزار ہیں۔ اس لیے اس اذیت اور نا انصافی پر غم اور غصے کا اظہار کرتے ہیں۔اوراگربرقیات کے اِن ملازمین کی اخلاقیات پربات کی جائے توسب سے پہلے یہ محکمہ برقیات کے انتظامی عہدے کے نام اور وقار کا رعب جماتے ہیں اور پھر متعلقہ حلقے سے تعلق رکھنے والے وزیر کی ایماء پر مزمت کاروں سے بدتمیزی کرتے ہیں۔ جب محنت کش عوام ان کے خلاف کھڑی ہوتی ہے تو محنت کشوں کے درمیان پھوٹ ڈالنے کے لئے مزدور یونینز کا استعمال کرتے ہیں۔ہم یہ سمجھتے ہیں کہ برقیات میں فنی ملازمین کی یونین کے ایسے ہزاروں مسائل ہیں جن پر اس طرح کے عناصر نے کبھی بات نہیں کی بلکہ وہ ہمیشہ انفرادی طور پر اپنے مفادات کے لیے حکمرانوں کے چرنوں میں بیٹھ کر موزوں کی بو سونگھ کر بھی خوش آمد ی کرتے رہے ہیں۔ اس وقت فنی ملازمین پر انتہائی ریاستی جبر کیا جا رہا ہے ۔پونچھ ڈوثیرن فنی ملازمین کے اہم سیاسی کارکن راولاکوٹ سے تعلق رکھنے والے اعجاز شاہسوار کو بر طرف کیا جا چکا ہے ۔جن کے لیے ابھی تک پورے کشمیر میں کو ئی واضح ہڑتال نہیں ہوئی ۔
کیاباغ کے ملازمین کو بار بار اپیل کر کے اپنے مفادات کے لیے استعمال کرنے والے اِن لمپن مزدوروں نے کبھی ملازمین کے دفاع کے لیے کسی ہڑتال میں شرکت کی ؟
ہم پورے کشمیر کے فنی ملازمین کی یونین سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس طرح کے کرپٹ عناصر کی ڈھال بننے سے اجتناب کرتے ہوئے اپنے دیگر مسائل پر توجہ دیں اور ان انقلابی نوجوانوں کو اپنی تحریک کا حصہ سمجھیں۔ یونین کا ہر عہدیدار محنت کش عوام کے مسائل کو اوائل بنیادوں پر حل کرنے کا عزم کرے ، یہی انسانیت کا تقاضہ ہے۔
این -ایس-ایف کے نوجوانوں کواپیل!
ہم یہ سمجھتے ہیں کہ نوجوان عام معنوں میں انتہائی جذبات سے کام لیتے ہیں اور وہ شاید حق اور سچ کے لئے کس سے کسی بھی وقت الجھاؤ کی کیفیت میں چلے جاتے ہیں۔لیکن این -ایس-ایف کا نوجوان شعوری طور پر غیر معمولی پختگی رکھتا ہے جو کشمیر میں مزدور یونینز اور تنظیموں کا اتحادی ہے۔ اس لئے وہ جزوی طور پر ان کرپٹ عناصر کی ادارے میں کی گئی کرپشن اور ان کی بے دخلی کی بات نڈر ہو کرکررہا ہے۔ ہم اپنے کسی بھی احتجاج میں ملازمین کی تنظیموں کے خلاف نعرہ بازی کر نا ،نہ تو صرف اپنی جد وجہد سے انحراف کرنے کے برابر سمجھتے ہیں بلکہ ان تمام مسائل کا ذمہ دار محکمہ برقیات کی اعلی انتظامیہ اور حکومت جموں کشمیرکو سمجھتے ہیں۔
احتجاج ۔ کیوں کہاں اور کیسے؟
احتجاج چونکہ مزاحمتی عمل کا وہ سلسلہ ہے جو آہستہ آہستہ مختلف مراحل سے گزرتا ہوا پہلے مزاحمت اور پھر انقلاب کی دہلیز تک پہنچتا ہے اس لیے انقلابی ساتھیو پہلے مرحلہ میں احتجاج کا یہ سلسلہ تمام کامریڈز جہاں جہاں موجود ہیں اپنی اپنی جگہوں ،گھروں،دکانوں،دفتروں،کارخانوں،سکولوں،کالجوں،یونیورسٹیوں،کھیلوں کے میدان،عوامی مراکز میں پلے کارڈز،بینرز کے ساتھ بھر پور انداز میں شروع کریں ۔اس کے بعد پریس کلبوں اور خاص طور پر مین شاہراہوں کی بندش عمل میں لائی جائے گی۔
ہمارے مطالبات :
مفت بجلی مہیا کرو ۔
سیاسی کارکنوں پر ریاستی دہشت گردی بند کرو۔
عوام سے نئے میٹروں کی مد میں زیادہ وصول کی گئی رقم واپس کرو۔
محکمہ برقیات میں موجود کرپٹ عناصر کے خلاف ثبوت کو سامنے رکھتے ہوئے کا روائی کرو۔
کامریڈ تیمور اور کامریڈ امجد کاشر کو غیر مشروط رہا کرو۔

SHARE