Home Pakistan حکومت اورIPPG کی ملی بھگت سے پاور پلانٹس کو بند اورتمام جینکوز...

حکومت اورIPPG کی ملی بھگت سے پاور پلانٹس کو بند اورتمام جینکوز کے ملازمین کو جبری طور پر سرپلس کر دیا گیا

SHARE

کوٹری پاور ہاؤس جوآٹھ روپے فی یونٹ کی سستی بجلی پیدا کرتا ہے،حکومت اورIPPG (انڈیپنڈنٹ پاور پروڈیوس جنریشن)کی ملی بھگت سے سازش کے تحت پہلے پاور ہاؤس کا لائسنس ختم کیا گیا اور اب پاور ہاؤس جامشورہ اورتمام جینکوز کے ملازمین کو جبری طور پر سرپلس میں ڈال کر لوور اسکیل کرکے مختلف ڈیسکوز میں ایڈجسٹ کردیا گیا ھے اور پاور پلانٹس کو بھی جبری طور بند کردیا گیا ہے اس نا انصافی اور ظلم کے خلاف ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین سی بی اے جی ٹی پی ایس کوٹری(جینکو ون جامشورو پاور کمپنی) کے غلام حیدر (زونل چیرمین)، غلام مرتضیٰ عباسی (زونل سیکرٹری)،حافظ عبداللہ ستار (سابقہ زونل چیرمین) اور دیگر نے حکومت کے خلاف سخت نعرے بازی کی اور بھرپور احتجاج کیا۔
وفاقی حکومت نے جامشورو تھرمل پاور ہاؤس، لکٹو پاور ہاؤس،اور کوٹری پاور ہاؤس کے چار یونٹوں میں سے 2 اور 3 یونٹس کو 21 مئی 2021 کو 880 میگاواٹ کے ساتھ زبردستی بند کردیا۔ ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین سی بی اے (CBA)نے حکومت اورIPPG کے خلاف، ملازمین کو سرپلس کر کے ہیسکو، سیپکو، میپکو ملتان، فسکو فیصل آباد بھیجنے کے خلاف احتجاج کیا۔محنت کش تحریک حکومت کے اس مزدور دشمن اقدام کے شدید مزمت کرتی ہے اور تمام سر پلس کئے گئے ورکرز کے ساتھ بھرپور یکجہتی اور غیر مشروط حمایت ظاہر کرتی ہے۔

SHARE