Home Pakistan حیدرآباد:آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین کاپرائیویٹ سی او (CO) کے...

حیدرآباد:آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین کاپرائیویٹ سی او (CO) کے خلاف دھرنا

SHARE

سی ای او آفس مرکزی صدر عبدالطیف نظامانی صاحب کے ساتھ این ڈی سی کے نائب صدر سید علی شاہ صاحب ساتھیوں کے ساتھ دھرنے میں شامل ہوئے اور پرائیوٹ سی ای او حیسکو نامنظور نا منظور نا منظور کے نعرے لگائے گئے۔
اس سے پہلے بھی پر ائیویٹ سی او (CO)کے خلاف ملازمین کی طرف سے کئی احتجاج کئے گئے مگر ہر بار یہ کہ کر انہیں خاموش کروا دیا گیا کہ پر ائیویٹ سی او (CO)کے آنے سے آپ کے ساتھ کسی طرح کی کوئی ذیادتی یا مس مینجمنٹ نہیں ہو گی،جبکہ آج پر ائیویٹ سی او (CO)کی کارکردگی کوموجودہ مختلف جینکوز کے ملازمین کے سرپلس ہونے کی صورت میں دیکھا جا سکتا ہے۔

دوسری طرف,حیدرآباد نئے سی ای او کو چارج سنبھالنے نہ دینے پر حیسکو کمپنی کو بجلی فروخت کرنے والے ادارے واپڈا RCC نے لاہور سے کمانڈ سنبھال لی ، بجلی کی مزید لوڈ شیڈنگ کا شیڈول جاری کر دیا ہے.

حیدرآباد حیسکو کمپنی کی جانب سے اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے شیڈول سے ہٹ کر واپڈا کے ایم ڈی NTDC لاہور کے احکامات پر واپڈا جامشورو سے ریجنل کنٹرول سینٹر نے نئے سی ای او پرائیویٹ کی تعیناتی تک مزید سخت لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بڑھانے کا فیصلہ کردیا ہے ذرائع کے مطابق حیسکو کمپنی کی جانب سے 9/45رات سے 11/45 تک کی اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے بعد آدھے گھنٹے کے بعد واپڈا جامشوروRcc کے کہنے پر دوبارہ انہی علاقوں میں بجلی کی بندش کرنے سے عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے گرڈ اسٹیشن پھلیلی تاحال متاثر پہلے فہرست میں شامل ہے ذرائع کے مطابق شہری علاقوں میں حیسکو کے جانب سے 8گھنٹے اور واپڈا جامشورو RCC کی کمانڈ سے 6 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری کردیا ہے جس سے شہریوں کو گرمی میں پانی تک سے محروم کرنے کی سازش شروع ہوچکی ہے.

SHARE