Home Working Class Struggles ریلو ے ورکرز یونین کے زیراہتمام راولپنڈی ریلوے اسٹیشن پر ایک جلسے...

ریلو ے ورکرز یونین کے زیراہتمام راولپنڈی ریلوے اسٹیشن پر ایک جلسے کا انعقاد

SHARE

رپورٹ محنت کش تحریک
ریلو ے ورکرز یونین کے زیراہتمام راولپنڈی ریلوے اسٹیشن پر ایک جلسے کا انعقاد کیا گیا جسں میں ریلوے ورکرز یونین کی مرکزی اور ڈویژنل قیادت نے بھر پور شرکت کی، مقررین نے خطابات میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت گزشتہ حکومتوں کے مقابلے میں اور بھی زیادہ ورکرز کے خلاف سخت پالیسیز بنانے اور ان پر عملدرآمد کرنے پر کاربند ہے۔ایک طرف آہستہ آہستہ ریل کے مختلف شعبوں کو سرمایہ داروں کے ہاتھوں فروخت کیا جا رہا ہے تو دوسری طرف ورکرز کومختلف تحریری نوٹسز کے ذریعے ہراساں کیا جا رہا ہے تاکہ حکمران اپنے مقاصد میں کامیاب ہو سکیں اور باقی اداروں کی طرح ریل کی جزوی نجکاری کی پالیسی کو بھی مکمل اور حتمی شکل دی جا سکے۔ اس وقت ضروری ہے ورکرز اپنی صفوں میں اتحاد قائم کرتے ہوئے نام نہاد باقی یونینز کی قیادت کو بے نقاب کریں اورحقیقی قیادت کو سامنے لائیں تاکہ اجتماعی طور پر اُن تما م حقوق کے لیے جدوجہد کی جائے جن کو ہم سے چھینا جا رہا ہے۔ قیادت نے مزید بات کرتے ہوئے کہا کہ چونکہ موجود نظام سرمایہ دارانہ ہے اس لیے سرمایہ دارانہ ریاست کی طا قت کو سرمایہ داروں اور بیوروکریسی کے مفادات کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔اب ضروری ہے کہ ہم ایسے ہتھکنڈوں کو سمجھتے ہوئے سرمایہ دارانہ نظام کے خلاف جدوجہد کریں اور باقی اداروں کے مزدوروں کے ساتھ مل کر رائٹ سائزنگ،ڈاؤن سائزنگ اور نجکاری کے خلاف یونائیٹڈ فرنٹ کی بنیاد رکھیں۔ریلولے ورکرز یونین کے مرکزی سیکرٹریس جنرل نسیم راؤ،مرکزی چیرمین منظور رضی نے کہا کہ ہم باقی مزدوروں کی تنظیموں کے ساتھ مل کر مزدور تحریک کی طاقت میں اضافہ کریں گے تاکہ حکمرانوں کی پالیسوں کے خلاف جدوجہدکو تیز کیا جائے۔ جس کے لیے آنے والے دنوں میں اجتجاجوں اور دھرنوں کا سلسلہ شروع کیا جائے گا۔

SHARE