محنت کش تحریک، اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے پختون طلبا کو دل کی گہرائیوں سے مبارک بادپیش کرتی ہے کہ جو لاہور میں مسلسل ایک مہینہ احتجاج، 5دن کی بھوک ہڑتال اورہر قسم کی تکلیف کو برداشت کرتے ہوئے اپنے مطالبات پر ڈٹے رہے اور ریاست کو بلا آخر ان کے مطالبات تسلیم کرنے پڑے اور سابقہ فاٹا کی ریزور سیٹس دس سال کے لیے بحال کردی گئیں۔یہ کامیابی صرف آج کے لیے نہیں بلکہ آنے والے دور کے طلبہ کے لیے بھی ایک عظیم تحفہ ہے۔جو آج نوجوان طلبہ کی محنت،قربانی اور یکجہتی سے ممکن ہوئی ہے۔
محنت کش تحریک اپنے نوجوانوں کے ساتھ کھڑی ہے اور ہر فورم پر ان کے لئے آواز بلند کرتی رہے گی۔





