Home Pakistan پیٹرول کی قیمتوں میں ایک ماہ میں تین بار اضافہ

پیٹرول کی قیمتوں میں ایک ماہ میں تین بار اضافہ

SHARE

رواں سال کے آغاز سے اب تک،تقریباً دو ماہ میں پٹرول 8 روپے21 پیسے مہنگا ہو چکا ہے۔ جبکہ پیٹرولیم مصنوعات 16 روپے37 پیسے تک فی لیٹر مہنگی ہو ئی ہیں۔ پیٹرول11 روپے21 پیسے، ہائی سپیڈ ڈیزل 14 روپے 64 پیسے، لائٹ ڈیزل 16 روپے 37 پیسے اور مٹی کا تیل 14 روپے 90 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوا ہے۔

ملک میں بڑھتے ہوئی مہنگائی میں سب سے بڑا کردار پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہے۔غریب دیھاڑی دار بیچارہ آئے دن ریاست کی طرف سے گرائے کئے مہنگائی کے بم کا بے دردی سے شکار ہو رہا ہے۔بجلی ہے کہ مسلسل مہنگی ہوتی جا رہی ہے، گیس کی قیمتیں کئی بار بڑھائی جا چکی ہیں۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ براہ ِراست مہنگائی کی شرع کو بڑھانے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔ ریاست کی طرف سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بارہ سے تیرہ روپے اضافے کی جھوٹی سمری تیار کرتی ہے اور پھر تین چار روپے فی لیٹر اضافہ کرکے ہر بار عوام کو بیوقوف بنایا جاتا ہے کہ دیکھیں ہمیں آپ کا کتنا خیال ہے کہ تیرہ روپے کے بجائے صرف تین روپے اضافہ کیا ہے۔جبکہ سمری تیار کرنے والے بھی (آئل اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی،اوگرا) انہی کے آلہ کار ہوتے ہیں۔
دوسری طرف نیپرا بجلی مہنگی کرنے کیلئے وفاقی حکومت کی درخواست پر 4 فروری کو عوامی سماعت کرے گی۔جس کے بعد بجلی مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔ منسٹری آف انرجی نے بجلی ایک روپے 95 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست گزشتہ ہفتے نیپرا کو ارسال کر دی تھی۔ نیپرا کی جانب سے منظوری کے بعد عوام پر 200 ارب روپے کا مذید اضافی بوجھ پڑے گا۔
ان تمام مسائل (خصوصاً تیزی سے بڑھتی ہوئی مہنگائی) سے غریب محنت کش عوام براہِ راست متاثر ہو رہے ہیں۔ملک میں قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لئے پرائس کنٹرول کمیشن کے نام پر ہزاروں اہلکاروں پر مشتمل ادارہ مہنگائی کو نچلی سطح پر کم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکا ہے۔لہذا سرمایہ دارانہ نظام سے جڑے ہوئے تمام مسائل کو حل کرنا،اس نظام کو ختم کئے بغیر ممکن نہیں۔اور جس کے لئے اب منظم طریقے سے متحد ہو کر لڑنے کا حتمی اور مناسب وقت آ چکا ہے!

SHARE