اسلام آباد (نمائندہ:محنت کش تحریک) ملک میں مائع پٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی قیمتوں میں تیسری بار چار دن کے عرصے میں اضافہ کیا گیا ہے کیونکہ گیس تقسیم کاروں نے 30 جون کو ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔جس سے عوام کی روز مرہ کی مشکلات میں مذید اضافہ ہو گیا ہے۔آج ایل پی جی 6روپے 9پیسے مذید مہنگی ہو گئی۔اور اب موجودہ قیمت 155روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔
آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) نے ایل پی جی سلنڈروں کی قیمتوں میں فی کلوگرام 6.09 روپے اضافے کا اعلان کیا۔ حالیہ اضافے کے بعد گھریلو سلنڈر پر 71.93 روپے زیادہ وصول کیے جائیں گے جبکہ کمرشل سلنڈر کی قیمتوں میں 276.75 روپے کا اضافہ ہوگا۔
اس کے ساتھ ساتھ ایل پی جی کی قیمتیں گلگت بلتستان میں بڑھا کر 170 روپے کردی گئی ہیں اور اب خطے میں کمرشل سلنڈر 7720 روپے اور گھریلو سلنڈر 2000 روپے میں دستیاب ہوں گے۔یہاں یہ بھی واضع رہے کی30 جون کے بعد قیمتوں میں 10 روپے 15 پیسے اضافے کا امکان بھی موجودہے۔30 مئی کو، (ایل پی جی) سلنڈر کی قیمتوں میں 20 روپے فی کلو غیر معمولی اضافہ ہوا تھا ا۔
ایل پی جی ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھر نے کہا کہ قیمتوں میں اضافے کی وجہ روڈ نیٹ ورکس کے ذریعہ ایل این جی کی فراہمی متاثر ہوئی ہے اور چوبیس گھنٹوں کے دوران قیمتوں میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔ انہوں نے پیٹرولیم ڈویژن سے ایل پی جی سے متعلق اپنی پالیسیوں پر دوبارہ نظر ثانی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔





