بلوچستان گرینڈ الائنس کی جانب سے ہاکی گراؤنڈ میں احتجاجی دھرنا تیسرے دن بھی جاری ہے۔دھرنے میں میں صوبے بھر سے مختلف سرکاری محکموں کے ہزاروں ملازمین و محنت کشوں کی بڑ ی تعداد موجود ہے۔اب تک حکومت اور احتجاجی محنت کشوں کے درمیان مذاکرات کے چھ راؤنڈز ہو چکے ہیں لیکن صوبے کی مزدور دشمن حکومت ابھی تک محنت کشوں کے مطالبات کو ماننے پر رضامند نہیں اور مذاکرات کے نام پر معاملات کو طول دے کر محنت کشوں کو تھکانا چاہتی ہے۔
احتجاجی محنت کشوں کا بنیادی مطالبہ ہے کہ وفاقی ملازمین کی طرز پر انہیں بھی 25فیصد ڈی آر اے الاؤنس دیا جائے جس کے متعلق وفاقی حکومت پہلے ہی صوبائی حکومتوں کو ریکمینڈیشن دے چکی ہے۔
محنت کش تحریک اس دھرنے اور محنت کشوں کے مطالبات کی بھرپورحمایت اور ان سے اظہار یکجہتی کا اظہار کرتی ہے۔





