Home Pakistan کوئٹہ،بلوچستان گرینڈ الائنس کی جانب سے دھرنا چھٹے روز بھی جاری

کوئٹہ،بلوچستان گرینڈ الائنس کی جانب سے دھرنا چھٹے روز بھی جاری

SHARE

محنت کش تحریک،بلوچستان گرینڈ الائنس کی جانب سے آج چھٹے روز احتجاجی دھرنے پربیٹھے ہوئے محنت کشوں کے ساتھ بھرپور حمایت اور یکجہتی کا اظہار کرتی ہے۔اس دھرنے میں صوبے بھر سے مختلف سرکاری محکموں کے ہزاروں ملازمین و محنت کشوں شریک ہیں۔مذاکرات پر ڈیڈ لاک برقرار ہے، جہاں پر گورنمنٹ کی جانب سے تنخواہ میں %15 تک اضافے کا آفر آیا جسکو گرینڈ الائنس نے رد کر دیا ہے۔ جبکہ دوسرا اور اہم ڈیڈ لاک سیکرٹریٹ سمیت دیگر 6 شعبہ جات کی تنخواہوں میں اضافہ نہ کرنے کی وجہ سے قائم ہے۔حکومت کی طرف سے ابھی تک اس دھرنے اور اس کے بنیادی مطالبات کو سنجیدہ نہیں لیا جا رہا جوکہ قابلِ مذمت ہے لیکن دھرنے کے شرکاء پرعزم ہیں اور اپنے حقوق کی طویل جدوجہد کے لئے تیار ہیں۔

SHARE