یہ یوم مئی پچھلے سال کی طرح صحت کے ایک بہت ہی خاص اور بُرے حالات میں ہو رہا ہے۔کوویڈ 19پر قابو پانا بہت دور کی بات لگ رہی ہے۔ایک سال سے زیادہ عرصہ ہوگیا حکومتیں متنازعہ اور خطرناک فیصلوں کا ایک سلسلہ قائم رکھے ہوئے ہیں۔سرمایہ داروں نے حکومتوں سے مانگوں کے جواب میں آزادانہ اور سماج مخالف اقدمات کر وا کر فائدہ اٹھایا ہے۔
ہم مارچ 2020 سے یہ کہتے آ رہے ہیں کہ سرمایہ داروں نے وبائی مرض کو ایجاد نہیں کیا، لیکن انہوں نے فطرت کو اس بے ڈھنگ طریقے سے چھیڑا ہے کہ جس کے المناک اثرات سامنے آئے ہیں۔ جس کے ذمہ دار زیادہ منافع کی حوس والے یہ لوگ ہیں جو کئی سالوں تک دنیا کے بیشتر حصوں میں صحت کے شعبے کے بنیادی انفراسڑکچر، سازو سامان اور عملے کی فراہمی میں تاخیر کر کے لوٹ مار کرتے رہے ہیں۔سرمایہ دارانہ نظام کی اصل بنیاد لوگوں کی ضرورت کو پورا کرنا نہیں بلکہ استحصال کرنے والوں کی ایک چھوٹی سی اقلیت کے بینک اکاؤنٹس بھرنا ہے اور یہ سلسلہ اس وقت صحت کے بحران کے دوران بھی جاری ہے۔
ویکسین پر پیٹنٹ (مالکانہ اتھارٹی) کو برقرار رکھنے کا مطلب یہ ہے کہ دنیا بھر کے لاکھوں افراد کو موت کی سزا دی جائے۔ویکسین تیار کرنے والوں نے حکومتوں سے عوامی پیسہ لیکر کر استعمال کیا ہے، لہذا ویکسین کو عوامی مفادات کے لیے استعمال کرنا چاہیے۔ اس لیے دواساز کمپنیوں کو بے دخل کرتے ہوئے تمام پیداوار کو مزدوروں کے کنٹرول میں دینا ضروری ہے۔صحت کے حالات کو دیکھ کر عوام کے تحفظ کیلئے اقدامات کی ضرورت ہے۔ صحت کے شعبے کو تمام قوانین، احکامات اور دیگر آزادانہ ذمہ داریوں کے بہانے کے طور پر استعمال نہیں کیاجا سکتا۔
گزشتہ سال سے مختلف ممالک میں صحت سے منسلک ورکرز بہت ساری تحریکوں کا باعث بنے ہیں۔ ہمیں اِنکی جدوجہد کی تشہیر کرتے ہوئے اس عالمی جدوجہد کو باقی شعبوں کے ورکرز سے مربوط کرنے میں مدد کرنی چاہیے۔ تاکہ جدوجہد میں سامنے اور آگے بڑ ھ کر لڑا جا سکے۔
اس وقت پوری دنیا کے ورکرز سرمایہ داروں اور اُن کی حکومتوں کے زیر ِ اثر ہیں۔ جن کا مقصد سرمایہ دارانہ نظام کی حفاظت کرنا ہے۔جبکہ ورکرز کا مقصد اس کے بر عکس ہونا چاہیے کہ تمام جبر کے ساتھ سرمایہ داری کا خاتمہ۔
جمہوریت کی جنگ، سیاسی قیدیوں کی رہائی،قوموں کا حقِ خوداریت یوم مئی کی بازگشت ہونی چاہیے!
یکم مئی بین الاقوامی مزدوروں کی جدوجہد اور یکجہتی کو یاد کرنے کا دن ہے۔ہم عالمی جدوجہد اور یکجہتی کے لیبر نیٹ ورک کی تعمیر کی ضرورت پر زور دیتے ہیں۔ جونہ صرف سرمایہ داروں اور اُن کی حکومتوں سے آزاد ہو بلکہ سرمایہ دارانہ نظام کے ہر طرح کے جبر،نسل پرستی،غیر ملکیوں سے نفرت اور مزدوروں کے جمہوری انتظام کے ساتھ بین اقوامیت پسندی کی مشترکہ لڑائی کا بیڑا بھی اُٹھائے۔ایک ایسا ٹریڈ یونیز پر مشتمل نیٹ ورک،جس سے مراد مز دوروں کی جمہوریت اور اُن کی اپنی تنظیم، جس کا قلیل المدت مفادات کے ساتھ طویل المدت مفاد،مزدوروں کی جمہوریت پر مبنی سوشلسٹ عالمگیریت ہو۔
Long live May Day, the international workers’ day!
Long live the global working class!
IWL – FI | International Workers League – Fourth International





