ہم کسی بھی ناگہانی آفت سے بچنے کے لئے ضرورت کے مطابق ہنگامی بجٹ کا مطالبہ کرتے ہیں!
ٹوری کی محنت کشوں کیلئے پالیسی پر عمل درآمد بند کرو!
جدوجہد میں ٹریڈ یونینسٹوں اور آس پاس کی مزدور جماعتوں کو متحد کرو!
بذریعہ مارٹن رالف -OSAC او ایس اے سی امیدوار
ایک سال سے زیادہ کا عرصہ،کووڈCovid-19 اور گیارہ سال کفایت شعاری پروگرامAusterityPlans کو اپناتے گزر گئے،جس سے بہت ساری اموات واقع ہوئیں۔ عدم مساوات اور پریشانیوں کا سلسلہ بدستور بڑھتا ہی جارہا ہے،محنت کشوں کے حقوق پر حملہ کرنا اور پوری دنیا میں ہمارے جیسے دوسرے ورکرز کو شدید نقصان پہنچانا،اب اِن سرمایہ داروں کا شیوہ بن چکا ہے۔
حکومت کی کوویڈ پالیسی نہایت کمزور اور نا اہل ثابت ہوئی ہے، جو انتہائی سست روی کے ساتھ بہت دیر سے شروع ہوئی،جس کی وجہ سے 125,000سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
کونسلز خدماتِ عامہ کے شعبوں پر بڑے کٹس لگارہی ہیں کیونکہ وہ ایک ارب ڈالر سے زیادہ کی مقروض ہو چکی ہیں۔ ٹوری کے مطابق کفایت شعاری کے پروگرام کو اپنانے سے ہٹ کر کوئی متبادل راستہ نہیں یعنی غریب ’بچت‘ کریں اور امیر اڑائیں، پھر بھی بڑے پیمانے پر کٹوتیاں کی گئیں۔اب ہمیں ان کے معاشی بحرانوں کی قیمت ادا کرنے پر مجبور کیا جارہا ہے۔اور جب انہوں نے این ایچ ایسNHS(نیشنل ہیلتھ سروسز) کی مد میں 37بلین کی کٹوتی کر لے تھی تو پھر کوویڈ ٹیسٹس اور مرض کی تباہی کی تشخیص کا کام نجی کمپنیوں کے حوالے کیوں کیا؟
ہم لیبر کونسل کی بدعنوانی، بدانتظامی اور ٹوری کی کٹوتی پالیسیوں کی ملی بھگت کی مذمت کرتے ہیں۔ اب ٹوری پارٹی اپنے دوہرے معیاروں سے جان چھڑانے اور لیور پول کو چلانے کیلئے اپنا وائٹ ہال اسکواڈ بھیجیں گی، جس سے ہماری خدماتِ عامہ کے شعبوں اور ملازمتوں پر مزید حملے ہوں گے اور جس کا اختیار وائٹ ہال کے پاس ہو گا۔
لیورپول کو کسی طرح کی کٹوتی قبول نہیں!
ہم کسی بندش کو نہیں مانتے!
محنت کش اپنی ملازمتوں کی حفاظت خودکریں!ہمیں ہر صورت اپنے برادریوں،صحت،تعلیم اور ملازمتوں پر حکومتی حملوں کا جواب دینے کے لیے یونینوں، معاشرتی اور سماجی تحریکوں میں بڑے پیمانے پر مزید مزاحمت پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔
ٹوری austerity پلان اور نجکاری کے خلاف لڑو!
مارٹن کے نام Dave Stewart کا پیغام:
انتخابی مہم کا آغاز کرنے کے چند گھنٹوں کے بعد ہی، نئے ممبرز اور سپورٹرز نے ہمارے او ایس اے سیOSACکے کتابچے کا انتخاب کیا۔ فیس بک پر، ہمیں بی ایل ایمBLM اور دیگر کی حمایت کے پیغامات ملنے لگے۔ ”میں مارٹن کے ساتھ لیورپولUCU یونیورسٹی میں کام کرتا تھا جہاں اس نے اپنی ریٹائرمنٹ کے بعد بھی یونیورسٹی میں عملے کے حالات بہتر بنانے کے لئے انتھک محنت کی۔ کاش وہ میرے علاقے میں الیکشن لڑ رہا ہوتا، اسے یقینی طور پر میرا ووٹ مل جاتا۔ مارٹن اور اولڈ سوان آپ کو گڈ لک!
اگر دنیا کے ہر کونے میں ظلم و ستم کا مقابلہ مل کر نہیں کیا جاتا تو یہ لڑائی کہیں بھی نہیں لڑی جاسکتی!
کفایت شعاری کے خلاف: Old Swan Against the Cuts کے بارے میں، یہاں ایک کہانی ہے کہ جب بھی ہم کمپین کیلئے باہر جاتے ہیں ہر بار رہائشیوں سے بات چیت کرتے ہیں، حالانکہ کوویڈ پابندیوں کی وجہ سے، رہائشی دروازے پر بھی بات کرنے میں بہت زیادہ احتیاط برتتے ہیں۔ایسے میں او ایس اے سی OSACکے نئے ممبروں کا کہنا ہے کہ جب لوگوں کو ہم لیف لیٹ leaflet دیتے ہیں تو انکے او ایس اے سی OSACکے خلاف کوئی منفی احساسات نہیں ہوتے ہیں۔یہاں تک کہ انتخابی مہم کے دسویں دن ایک رہائشی ہمارے پاس دوڑتا ہوا آیا اور چلنے سے رکنے کے لئے کہا۔ ہم رک گئے لیکن آپ کو اندازہ نہیں کہ آگے کیا ہوا؟
اس نے ہماری تنظیم او ایس اے سی کو 20 پونڈکا عطیہ دیا۔ اور کہا کہ آپ کی تحریک اچھی ہے اور ہم یونینز اور محلوں کو متحد کرنے کی جدوجہد اور باقی مطالبوں پر آپ سے متفق ہیں۔ اسے پسند آیا کہ ہم نے بی ایل ایم BLMکی حمایت کی اور انٹرنیشنل سوشلسٹ لیگ کا ذکر کیا۔ اس نے اپنے ساتھیوں کو دینے کیلئے ہم سے 10 لیف لیٹ لئے اور کہا، ”میں اس بات کو یقین سے کہتا ہوں کہ وہ اسے پڑھیں گے اور اس سے متفق ہوں گے”۔
بعد میں ہم اس کے ساتھ اسکے گھر گئے۔اس نے ہم سے 2 پوسٹر بھی لئے، اور کہا کہ وہ ابھی سے”لیبر پارٹی“ سے اپنی ناگواری ظاہر کرتے ہوئے اسے چھوڑ رہا ہے اور مزید بتایا کہSir Keir Starmer جب سے لیڈر بنے ہیں تو انہوں نے اپنے نام کے ساتھ ’سر لگانا شروع کردیا ہے۔اسے اُس کے والد نے بتایا تھا کہ، ”اگر مل کر ہر طرف ظلم و بربریت کا مقابلہ نہیں کیا گیا تو یہ لڑائی کہیں بھی کامیاب نہیں ہو گی۔” ہم بھی پوری طرح سے اس بات سے متفق ہیں۔
لیورپول کے محنت کش’لیبر پارٹی‘ کے اخلاقی معیار کے زوال پر تنقید کر رہے ہیں، کیونکہ محنت کشوں نے 11 سال تک اپنی ملازمتوں اور خدمات کے شعبوں میں کٹوتیاں برداشت کی ہیں۔اور اب ’لیبر پارٹی‘ کی یہ عادت بن چکی ہے کہ وہ تمام لیبر کونسلز جنہوں نے لیبر پارٹی پر یقین کرتے ہوئے اُسے ووٹ ڈالے تھے اب وہ ان لیبرز کو نئی ڈھکی چھپی پالیسیوں سے ہلاک کردیں گی۔
لہذ اابھی تک، دو ہفتوں کے بعد نئے ممبرز کی مدد سے، لیور پول کی گلیوں میں ہم نے 2000 لیف لیٹ تقسیم کر دیئے ہیں، کئی پوسٹرز آویزاں کیے گئے ہیں (او ایس اے سی کے کسی بھی ممبر نے لیبر پارٹی کے کوئی پوسٹر نہیں دیکھے)، اور ہماری تنظیم کو 100 پونڈکا عطیہ کیا گیا ہے۔
آئیے ہماری جدوجہد میں یونینزاور محنت کشوں کو متحد کریں،!
آئیں OSAC مل کر بنائیں!
ٹوری اور لیبر پارٹی کے خلاف الیکشن مل کر لڑ ئیں!
آئیے مزدوروں کی جمہوریت پر مبنی سوشلسٹ متبادل کی تعمیر کریں!





