Home Special جبر کے خلاف جدوجہد ہی محنت کشوں کا اتحاد اور طبقاتی سوال...

جبر کے خلاف جدوجہد ہی محنت کشوں کا اتحاد اور طبقاتی سوال کو واضح کر سکتی ہے

SHARE

جبر کے خلاف جدوجہد ہی محنت کشوں کا اتحاد اور طبقاتی سوال کو واضح کر سکتی ہے۔ اس لیے ضروری ہے کہ ہم روزانہ کی بنیاد پر ہر طرح کے جبر کے خلاف لڑیں۔
ہمیں ہر صورت محنت کشوں کو حکمرانوں کی پارٹیوں سے الگ کرتے ہوئے اُن کی اپنی پارٹی میں منظم کرناہے۔ؤ اس دوران ہمارا سخت مقابلہ اصلاح پسند ی اور خاص طور پر لیبر اشرافیہ جیسی قوتوں سے ہو گا۔ جو محنت کش طبقے کی مختلف پرتوں کے اندر کثیر تعداد میں موجود ہیں۔ ہم جب محنت کشوں کو اقتدار منتقل کرنے کے عبوری پرورگرام کی بات کرتے ہیں تو باقی اہم اہداف کے ساتھ جبر کے خلاف جہدوجہد ہماری جدوجہد کا اہم جزہے۔ ہم کبھی بھی جمہوری نعروں کی مخالفت نہیں کرتے اور نہ ہی کبھی جمہوری نعروں کو معاشی نعروں کے ماتحت قرار دیتے ہیں۔ہم ان نعروں کو یکجا کرتے ہیں اور ان تمام نعروں کو محنت کش طبقے کے مفادات کے تابع کرتے ہیں یعنی ورکرز کنٹرول کی جدوجہد، مزدوروں کی آمریت کے تابع کر دیتے ہیں اگر ہم اصول معاشیات کے گن گانے والوں کو شکست دینے میں ناکام رہے تو ہمیں اپنے طبقے کے مظلوموں کی جدوجہد میں کبھی بھی مداخلت کا موقع نہیں ملے گا۔ پھر ہم میں اور سرمایہ دارانہ نظا م کے مڈل کلاس دنشواروں و نمائندوں میں کوئی خاص فرق نہیں ہو گا جو اپنے آپ کو جبر کے خلاف جدوجہد کے معیار کے علمبردار کے طور پر پیش کرتے ہیں۔

SHARE