Home Pakistan لیبر قومی موومنٹ پاکستان (راولپنڈی)کی طرف سے مدین (سوات)سیلاب زدگان کے لئے...

لیبر قومی موومنٹ پاکستان (راولپنڈی)کی طرف سے مدین (سوات)سیلاب زدگان کے لئے امدادی اور میڈیکل کیمپ

SHARE

لیبر قومی موومنٹ پاکستان (راولپنڈی)کی طرف سے مدین (سوات)میں بشی گرام کے مقام پر، سیلاب زدگان کے لئے امدادی اور میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔تقریبا 500کے لگ بھگ مریضوں کا فری معائنہ کیا گیا اور ادوایات دی گئیں۔اس کے علاوہ ان کے درمیان گرم کپڑے،بستر،راشن اور دوسری گھریلو اشیاء ضروریات تقسیم کی گئیں۔
لیبر قومی موومنٹ کی ٹیم نے سیلاب سے متاثرہ لوگوں سے موجودہ صورتحال پر تفصیلی گفتگو بھی کی جس میں سیلاب اور دوسری قدرتی آفات کی وجوہات اور آنے والے وقت میں ان پر قابر پانے کے لئے،مختلف خیالات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ علاقہ مکینوں نے اس ساری تباہی کا ذمہ دار ریاستی کمزور پالیسیوں کو ٹھہرایا اور دو ٹوک برملا اظہار کیا کہ امدادی سامان،راشن اور دوسری ضروریات زندگی کی فراہمی ریاست کی ذمہ داری ہے۔
لیبر قومی موومنٹ پاکستان(سوات) کے مرکزی رہنما لال زادہ ظہیر اور مقامی لوگوں نے کیمپ کی کامیابی میں بھرپور تعاون کا مظاہرہ کیا اور اس سرگرمی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

SHARE